بیٹی اور داماد کی توہین کے بعد صدرطیب اردگان نے سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،'

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



انقرہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی سوشل میڈیا پرحکومتی کنٹرول کو سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدراردگان کی صاحبزادی اسراءاور داماد بیرات البراک کی تضحیک کی گئی، جس کے بعد صدر اردگان کی طرف سے یہ اعلان سامنے آیا۔ بیرات البراک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا جس پر جوابی ٹویٹس میں کچھ صارفین کی طرف سے ان کی فیملی کے متعلق بدزبانی کی گئی اور تمسخر اڑایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹویٹ پر فیملی کی تضحیک کرنے کے جرم میں 11ٹوئٹر صارفین کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے۔ بیرات البراک جو صدر اردگان کے داماد اور ترکی کے وزیرخزانہ بھی ہیں،ان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ انہوں نے چوتھے بچے کا نام حمزہ صالح رکھا ہے۔ صدر اردگان نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا کہ 'حکومت جلد سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین لاگو کرے گی، یہ قوانین صارفین اور سوشل میڈیا کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔ ان قوانین کے تحت انہیں کچھ ضابطوں کا پابندکیا جائے گا۔'ان نے کہا تھا کہ ،' ترکی کوئی بنانا ری پبلک نہیں ہے۔ جو اس ملک کے ایگزیکٹوز اور جوڈیشل باڈیز کی توہین کرنے والوں کو ہم اسے قانون کے آگے جواب دہ بنائیں گے۔'
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ