اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
دبئی میں، ایک برطانوی ایئرہوسٹس کو منشیات کے عادی شخص کے ساتھ معاشقہ مہنگا پڑ گیا۔ پکڑ کر جیل میں ڈال دی گئی۔ 23سالہ ڈیرین کرافورڈ نامی یہ ایئرہوسٹس ایمریٹس ایئرلائنز کے ساتھ کام کرتی تھی اور2018ءسے متحدہ عرب امارات میں مقیم تھی۔ وہ کچھ عرصے سے دبئی کے ایک شخص کے ساتھ معاشقے میں تھی جس کے گھر پر 21جون کو پولیس نے چھاپہ مارا۔
پولیس کے چھاپے کے وقت ڈیرین بھی گھر میں موجود تھی۔ گھر سے چرس برآمد ہونے پر پولیس نے اس شخص کے ساتھ ڈیرین کو بھی گرفتار کر لیا۔ڈیرین کو کئی دن تک پولیس سٹیشن میں ہی رکھا گیا اور اب اسے البرشا جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ڈیرین کے خون کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے ثابت ہوا کہ اس نے چرس نہیں پی رکھی تھی۔ اس کے باوجود اسے تاحال زیرحراست رکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں چرس کی معمولی مقدار کےمطابق بھی، برآمد ہونے پر چار سال تک قید کی سزا سنائ جا سکتی ہے۔'
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ