میڈیا پر ڈھول بجانے سے حکومت کی 2 سال کی منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوسکتی :مریم اورنگزیب؛

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(پاکستان )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا پر ڈھول بجانے سے حکومت کی 2 سال کی منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوجائے گی۔اپنے ایک بیان میں لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دوسال میں 5.8 فیصد ترقی کی شرح 0.4 فیصد کیوں ہوئی؟انہوں نے کہا کہ دو سال میں 13000 ارب قرض لےکر بھی نئی ایک اینٹ نہیں لگائی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دو سال میں 80 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے؟ دو سال میں 20 لاکھ لوگ بےروزگار ہوگئے لیکن اس کا جواب نہیں آیا۔لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ دو سال میں چینی 52 سے 110 روپے کلو، آٹا 33 سے 78 روپے کلو ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اور گیس قیمت میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں ’اسٹیٹ اونڈ کارپوریشنز‘ کا خسارہ دوگنا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ دو سال میں ایک کروڑ نوکریوں میں سے کتنی دیں؟ دو سال میں پچاس لاکھ گھروں میں سے کتنے گھر بنے؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سال میں مہنگائی تین فیصد سے 13فیصد پر چلی گئی ہے، دو سال میں تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ ہوگیا ہے، لیکن دو دن میں جواب نہیں آیا ہے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ