بھارتی سشانت سنگھ خود کشی کیس، ریا چکروتی نے جس وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں وہ ایک دن کی کتنی فیس لیتا ہے؟ جان کر ہی ہوش اڑجائیں گئے،

اوور


(نئی دلی ) سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ اس معاملے کی اہم ترین فریق ریا چکروتی نے جس وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں وہ ایک دن کی 10 لاکھ روپے فیس چارج کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی نے اپنا کیس لڑنے کیلئے ستیش منی شندے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ستیش منی شندے بھارت کے معروف کرمنل لائر ہیں جو سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور فلمی ستاروں کے کیسز لڑنے میں شہرت رکھتے ہیں۔ وہ انڈیا کے سب سے بڑے وکیل رام جیٹھ ملانی کے شاگرد ہیں اور ان کے زیر سایہ 10 سال تک کام کرتے رہے ہیں۔
ستیش منی شندے نے ماضی میں سنجے دت کا ممبئی بم حملوں کے کیس میں دفاع کیا اس کے علاوہ وہ سلمان خان کے بھی وکیل ہیں۔بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ستیش منی شندے کیس لڑنے کیلئے بھاری معاوضہ لیتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق وہ جب کوئی بھی کیس لڑتے ہیں تو فی دن 10 لاکھ روپے کے حساب سے فیس لیتے ہیں'۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ