دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ 8 کروڑ 22 لاکھ روپے میں فروخت ہوئ، اس کی ایسی کیا خاصیت ہے؟،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



(ایڈنبرگ) سکاٹ لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ 8 کروڑ 22 لاکھ روپے میں فروخت ہوئ ہے، یہ اب تک کی فروخت ہونے والی مہنگی ترین بھیڑ ہے اور اس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈبل ڈائمنڈ نامی یہ ٹیکسل نسل کی بھیڑ بریڈنگ کے شعبے سے وابستہ چارلی بورڈن کی ملکیت تھی، انہوں نے ایک نیلامی کے ذریعے فروخت کی ہے۔ ڈبل ڈائمنڈ کی بولی 10 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہوئی تاہم کسانوں نے اس کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور آخر 3 لاکھ 68 ہزار پاؤنڈ (8 کروڑ 22 لاکھ روپے) میں یہ بھیڑ تین کسانوں کے ایک کنسورشیم نے خرید لی۔
کسانوں نے اس بھیڑ کو اتنا مہنگا اس لیے خریدا ہے کیونکہ انہیں گوشت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے اور یہ بہت تیزی کے ساتھ گوشت بناتی ہے، ٹیکسل نسل کی بھیڑیں ہالینڈ کے ایک چھوٹے سے جزیرے سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ انتہائی سخت موسم بھی برداشت کرسکستی ہیں۔

خیال رہے کہ 2017 میں ٹکسل نسل کی ایک بھیڑ 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ (5 کروڑ 14 لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی تھی اور یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا جو اب ٹوٹ گیا ہے،۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ