اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
معروف پاکستانی گلو کار بلال سعیدکا گانا ’قبول ‘ریلیز ہو گیا۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر نے گانا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ان کے دل کے بے حد قریب ہے کیونکہ یہ ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو ویڈیو ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’قبول‘ ان کی پہلی میوزک ویڈیو ہے جس میں انہوں نے بطور لکھاری اور اداکارہ بھی کام کیا ہے۔صبا قمر نے اپنے پیغام میں ’قبول‘ کی ویڈیو میں شامل کرنے پر بلال سعید کا شکریہ بھی ادا کیا۔’قبول‘ کی 04 منٹ کی ویڈیو میں صبا قمر اور بلال سعید نے ہی پرفارم کیا ہے، گانے کے لکھاری، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی بلال سعید خود ہی ہیں۔یاد رہے کہ اس گانے کی ویڈیو کی عکسبندی کے دوران ایک سین کو تاریخی وزیر خان مسجد میں فلمایا گیا جس پر دونوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حالیہ دنوں میں اداکارہ صبا قمر کی مسجد کے محراب میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اداکارہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا گیاتھا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ