متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدہ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق بھی میدان میں آگئے ہے،دبنگ اعلان کردیا ،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان




 امیر جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے متحدہ عرب امارات پر زور دے کہ وہ اُمت مسلمہ کو تقسیم ہونے سے بچانے کے لیے اسرائیل سے معاہدے پر نظرثانی کرے،اُمت مسلمہ اور پاکستانی عوام اور ہر انصاف پسند انسان اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کے لیے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لیے امت مسلمہ پر شب خون مارا ہے، مگر انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ قبلہ اول، مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین سے مسلمان اور فلسطینی کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،مسجد اقصیٰ نبی کریم ﷺ کا مقام اسراء و معراج ہے، اس پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ ناقابل قبول ہے اور ناقبول رہے گا، لہٰذا امت مسلمہ اور پاکستانی عوام اور ہر انصاف پسند انسان اسرائیلی ریاست کو استحکا م دینے کے لیے اس سفارتی تعلقات کے معاہدہ کو مسترد کرتی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی تعلقات پوری مسلم دنیا اور خصوصاً عرب دنیا کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کے دباؤ میں یہ فیصلہ کر کے لاکھوں فلسطینیوں کے خون اور اُن کے مفادات سے بے وفائی کی ہے،جس سے خود عرب ممالک کے مفادات کو نقصان پہنچے گا، یہ امر باعث افسوس ہے کہ متحدہ عرب امارات قبلہ اول کی آزادی کے لیے جاری کوششوں کی مدد کرنے کے بجائے اسرائیل سے ہاتھ ملا رہا ہے،اسے اپنی کسی بھی سیاسی مصلحت یا عارضی مفادات کو دیکھنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے تھا کہ بالآخر اس کے اسلامی دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ