پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،حکومت نے منصوبے کو حتمی شکل دے دی،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



(اسلام آباد) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس منصوبے کو حتمی شکل دے دی،سٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اورسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی۔بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئےبغیرمکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،بینک اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےبنیادی معلومات، دستاویز آن لائن فراہم کرنا ہوں گی،اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کاجدیدڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیاجائیگا،فنڈز ٹرانسفر،بل پیمنٹ،ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز دستیاب ہوں گی۔
منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے،بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پروڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا،رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کےلیےبراہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلواسکیں گے،اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکیں گے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ