ممبئ مہیش بھٹ کے ساتھ تعلقات کی خبریں، وہ وقت جب ریا چکروتی نے خود معاملے کی وضاحت کی تھی،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 بھارتی سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے ڈائریکٹر مہیش بھٹ اور اداکارہ ریا چکروتی کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ماضی میں ریا چکروتی اس حوالے سے واضح بیان دے چکی ہیں۔
2018 میں ایک انٹرویو کے دوران ریا چکروتی سے مہیش بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ان کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں واضح جواب دیا تھا۔ ریا چکروتی نے کا کہنا تھا کہ ان کا اور مہیش بھٹ کا رشتہ باپ اور بیٹی جیسا ہے، مہیش بھٹ ان کے سرپرست ہیں۔

ریا چکروتی نے کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ وہ واحد شخص ہیں جو کسی کے چہرے سے نقاب اتار سکتے ہیں، ان کے پیار نے میری زندگی کو تبدیل کیا ہے۔

ریا چکروتی کی جانب سے وضاحت آنے کے بعد جب انہوں نے 2019 میں مہیش بھٹ کی 70 ویں سالگرہ پر کچھ ان دیکھی تصاویر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں جم کر ٹرول کیا جس کے بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ریا چکروتی اور مہیش بھٹ کے "تعلقات" کی خبریں ایک بار پھر سے اس لیے کچھ زیادہ گردش کررہی ہیں کیونکہ جس دن ریا چکروتی سشانت سے لڑائی کرکے ان کے گھر سے باہر نکلی تھیں تو انہوں نے مجھے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے مہیش بھٹ کو ہی فون کیا تھا۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ