اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ممبئی فلم دنگل سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے ٹرولز پر واضح کیا ہے کہ وہ "برائے فروخت" نہیں ہیں۔
انسٹاگرام پر بھی ایک پوسٹ میں فاطمہ ثنا شیخ نے ایسی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ پر "ناٹ فار سیل" لکھا ہوا ہے۔ اداکارہ کا کہنا کہ " تیرا ریٹ کیا ہے؟ کتنا لے گی؟ جب بھی کوئی خاتون اپنی تصویر اپ لوڈ کرتی ہے تو اسے اس طرح کے تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم ایسے کمنٹس کو نظر انداز کرتی رہتی ہیں۔"
فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ انہیں یہ بات اس لیے یاد آئی کیونکہ انہوں نے "فلیش" کی تمام قسطیں دیکھیں، یہ بہت ہی شاندار شو ہے، یہ دیکھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں بھی کسی دوسرے انسان کی طرح "برائے فروخت" نہیں ہوں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ