اے پی سی کی میزبانی کس کو کرنی چاہیے؟ سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تجویز دے دی ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان


(پاکستان) مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمان کریں تو اچھا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے عارف ملک کو انٹرویو دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ  اے پی سی کی میزبانی مولانا فضل الرحمن کریں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ شہزاد اکبر نیب کے سپر چیئرمین ہیں اور چیئرمین نیب ان کے ماتحت ہیں۔ 
خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے این پی ، ، پی کے میپ، قومی وطن پارٹی اور نیشنل پارٹی پر اپوزیشن اتحاد تشکیل دیا ہے۔ اس میں حکومت سے علیحدہ ہونے والی بی این پی مینگل بھی شامل ہوسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے اس اتحاد سے دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آؤٹ کردیا ہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی ایک پیشی سے حکومت کو نواز شریف کی یاد آگئی، مریم متحرک ہوتی ہیں تو حکومت ان کے والد پر دباؤ ڈالتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست کو پریس کانفرنس مریم نواز کی تھی تو شہباز شریف اس میں کیوں آتے، مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، مریم نواز کی گاڑی کا فرانزک بھی کروانے کے لیے تیار ہیں. ان کی گاڑی پر ہتھیار سےحملہ  کیا گیا ہے۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ