پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے یومِ آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔'

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی پیکیج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فی صد رعایت ہو گی۔ اس کے علاوہ سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے اور یوم آزادی پیکیج کے تحت مسافر 73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے، پی آئی اے کا جشن آزادی پیکیج 7 اگست سے 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گا۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پیکیج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے اور اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 
علاوہ ازیں پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم آزادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 13 اگست سے ملتان، اورسکھر  گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا ہیں۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ