بھارت کو 1965ءکی جنگ کا فاتح قرار دینے پر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری مشکل میں پھنس گئیں، پاکستانیوں کو غصہ آگیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیاں



(اسلام آباد) پی ٹی آئ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق محترمہ شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب مزاری سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے ایسے بیانات داغتی رہتی ہیں کہ ان کی والدہ کوکافی خفگی اٹھانی پڑ جاتی ہے۔ ایک بار تو محترمہ شیریں مزاری کو اپنی بیٹی کے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار بھی کرنا پڑ گیا تھا۔ اب ایک بار پھر ایمان نے یوم دفاع کے موقع پر ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ٹویٹ میں ایمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑی گئی 1965ءکی جنگ کے خودساختہ اعدادوشمار کا تجزیہ کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ جنگ بھارت نے جیتی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ”1965ءکی جنگ کے متعلق کچھ حقائق۔ پاکستان نے 450ٹینک کھوئے، ان میں سے کچھ تباہ ہو گئے اور کچھ بھارتی فوج نے قبضے میں لے لیے۔ اس کے برعکس بھارت نے 97ٹینک کھوئے۔ پاکستان کے 5ہزار 800فوجی شہید ہوئے اور بھارت کے 2ہزار 862مرے۔ پاکستان نے بھارت کے 540مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کیا اور بھارت نے پاکستان کے 1ہزار920مربع کلومیٹر رقبے پر۔“اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین ایمان کو کھری کھری سنا رہے ہیں اور ان اعدادوشمار کے ذرائع پوچھ رہے ہیں، جو ایمان یقینا نہیں بتا پائیں گی۔ عطاءاللہ حنیف نامی ایک صارف نے لکھا کہ ”اگر یہ حقائق ہیں تو پھر بھارت پاکستان کے کسی بھی ایک شہر پر قبضہ کیوں نہ کر سکا۔نہ ہی سیالکوٹ پر اور نہ ہی لاہور پر۔ حالانکہ انہوں نے تو لاہور میں چائے پینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ اب بھارت پاکستان پر حملہ کیوں نہیں کر رہا ہے۔ حالانکہ وہ دھمکیاں دیتے رہتا ہیں کہ وہ پاکستان کو مٹا دیں گے تو انہیں ڈر کس بات کا ہے،

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ