حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون سے لڑائی کا معاملہ،رمنا تھانے میں کیا ہواہے ؟تفصیل آ گئی ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان



پاکستان کی دٹک ٹاک سے متنازع شہرت پانے والی حریم شاہ کا دل جان نامی خاتون کے ساتھ لڑائی کا معاملہ تھانے میں صلح صفائی سے حل کرلیا گیا،صلح نامہ لکھ کر دینے کے بعد پولیس نے دونوں فریقوں کو تھانے سے جانے کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشہور ٹک ٹاک گرل  حریم شاہ نے رمنا تھانے میں دل جان نامی خاتون کے خلاف پرس چوری کی درخواست دی تھی ۔حریم شاہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 2 روز قبل  اسلام آباد میں ایک خاتون کو سڑک پرلفٹ دی تھی،  خاتون نے اس کا پرس چوری کیا لیکن اپنا موبائل گاڑی میں بھول گئی،موبائل کی مدد سے خاتون کو تلاش کیا اور پولیس کے حوالے کرکے دو گھڑیاں، پیسے اور اہم دستاویزات برآمد کروائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا تاہم اب  دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور خواتین کے مابین صلح کا قلندرا (چالان) درج کر کے جانے کی اجازت دے دی گئی ہے،۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ