اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان کی سرکاری ایئر لائن پی آئی اے نے بھی سعودی عرب کیلئے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے مدینہ اور دمام کیلئے یکطرفہ کرایہ ایک لاکھ 27 ہزار روپے کردیا ہے۔ اسلام آباد ، لاہور ، پشاور سے جدہ اور مدینہ اور کا کرایہ ایک لاکھ 33 ہزار روپے جبکہ ریاض اور دمام کا یکطرفہ کرایہ ایک لاکھ 31 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 84 ہزار روپے تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ سعودی حکومت کی ہدایات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ طیاروں میں 25 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں تاکہ کچھ سماجی فاصلہ یقینی بنایا جاسکے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ