اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
اسلام آبادمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی گزشتہ دنوں عسکری قیادت سے ملاقات کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وئ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات آل پارٹیز کانفرنس سے پہلے ہوئی، اِس ملاقات میں گلگت بلتستان اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے جھوٹے وعدوں سے عوام تنگ آچکے ہیں، اقتدار ملا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ہماری پارٹی متحد ہے۔انہوں نے کہاتھا کہ جبر کیا جا رہا ہے، گندا انتقام لیاجا رہا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ اور اندھے انتقام کی پیاس نہیں بجھ رہی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ