منشیات فروش ہیلی کاپٹر ہائی جیک کرکے اپنی بیوی کو جیل سے چھڑانے پہنچ گیا تھا، لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کو ہنسی آ جائے گئ،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


 بیلجیم میں ایک منشیات سمگلر نے جیل میں قید اپنی بیوی کو جیل سے فرار کرانے کے لیے ہیلی کاپٹر ہائی جیک کر لیا لیکن جب ہیلی کاپٹر جیل کے اوپر پہنچا تو ایسا ایسی بات پتا چلی کہ اس کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا ہے۔  اس 24سالہ منشیات سمگلر کا نام مائیک جیلین تھا جس نے اپنی اس 27سالہ کرسٹل اپیلٹ نامی بیوی کے ساتھ گزشتہ سال اسی جیل میں شادی کی تھی۔ وہ بھی اسی کے گینگ کے ساتھ کام کرتی تھی اور منشیات سمگلنگ کے جرم میں ہی قید کاٹ رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جیلین نے اپنے ایک 18سالہ ساتھی کے ہمراہ ایک ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا۔ انہوں نے خود کو ٹی وی چینل کے عملے کے طور پر متعارف کروایا اور غلطی یہ کرڈالی کہ اپنے اصل نام کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کرائے پر لے لیا۔ اس سے بھی بڑی غلطی انہوں نے یہ کی کہ اس واردات کی منصوبہ بندی نہ کی تھی کیونکہ جب انہوں نے ہیلی کاپٹر کو ہائی جیک کیا اور پائلٹ کو اسے جیل کی طرف لیجانے کو کہا تو جیل کے اوپر پہنچ کر پائلٹ نے انہیں بتایا کہ جیل کا صحن بہت چھوٹا ہے، چنانچہ اس میں ہیلی کاپٹر لینڈ نہیں کر سکتا۔ جیل کا صحن چھوٹا ہونے کی وجہ سے جیلین کی منصوبہ بندی ناکام ہو گئی۔ اس نے پائلٹ کو 30میل دور ایک کار پارک میں ہیلی کاپٹر اتارنے کو کہا جہاں جیلین کا والد کار لیے ان کا انتظار کر رہا تھا۔ وہاں سے جیلین اور اس کا ساتھی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے چونکہ اصلی نام سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا تھا چنانچہ پولیس نے فوراً ان کی شناخت کر لی اورانہیں گرفتار کر لیا ہے۔


 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ