اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
نیویارک) انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ کس تصویر کو لائیک کیا گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں آپ کے ذہن میں ہالی ووڈ کی کسی خوبرو ہیروئن یا ماڈل کا خیال آئے گا لیکن یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر ایک انڈے کی ہے۔
یہ تصویر ’ورلڈ ایگ ریکارڈ‘ نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی، جسے خاص طور پرسب سے زیادہ لائیک حاصل کرنے والی پوسٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اکاﺅنٹ بنانے والے صارف نے انڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”چلیں مل کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں اور کیلی جینر کی سب سے زیادہ لائیک کی گئی تصویر کے ریکارڈ کو شکست دیتے ہیں۔“ اس وقت سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر اداکارہ و ماڈل کیلی جینر کی تھی جس کیلی جینر کی نومولود بیٹی نے مضبوطی سے اپنی ماں کی انگلی پکڑ رکھی ہوتی ہے۔ تاہم اس انڈے کی تصویر نے چند ہفتوں میں ہی کیلی جینر کی اس تصویر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اب تک اس انڈے کی تصویر کو 5کروڑ سے زائد لائیک مل چکے ہیں۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ