ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے پکڑ لیا تھا اور زبردستی۔‘ سابقہ ماڈل نے امریکی صدر پر سنگین الزام لگادیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری اشرف ڈمیان


نیویارک) ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ کی صدارتی دوڑ میں حصہ لیا تو ان پر خواتین کی طرف سے جنسی زیادتی اور جنسی ہراسگی کے الزامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جو ان کی صدارت کی ایک ٹرم لگ بھگ پوری ہونے کے بعد بھی نہیں رکا۔ اب ایک اور ماڈل ایمی ڈوریس نے صدر ٹرمپ پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایمی ڈوریس نے کہا ہے کہ انہیں صدر ٹرمپ نے 1997ءمیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ 
ایمی ڈوریس نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے گئی تھیں جہاں ڈونلڈٹرمپ نے انہیں اپنے کمرے میں مدعو کیا اور وہاں پکڑ کر زبردستی بوس و کنار کی کوشش کی۔ ڈوریس کا کہنا تھا کہ اس وقت اس کی عمر 24سال تھی۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے وکیل کی طرف سے حسب سابق ایمی ڈوریس کے الزام کی بھی سختی سے تردید کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایمی ڈوریس کا یہ الزام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ دوسری مدت کے لیے صدر بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور الیکشن مہم چلا رہے ہیں۔اب تک ان پر ایک درجن سے زائد خواتین اسی نوعیت کے شرمناک الزامات عائد  ہو چکے ہیں۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ