اوورسیزپاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا کہناہے کہ مجھے تنظیم سازی کے بہانے بلا کر تشدد کیا گیاجس سے میرا بازو ٹوٹ گیااور میرا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ' کے مطابق طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے میرا موبائل فون بھی چھین لیا، ان کے موبائل فون چیک کیے جائیں ۔ واضح رہے کہ 23ستمبر کو فواد چوہدری پر کینال روڈ پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ جس کے بعد طلال چوہدری کے لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے ساتھ افیئر کی بھی خبریں گردش کر رہی تھیں جبکہ ابھی طلال چوہدری کا بیان بھی سامنے آیا ہے کہ ان کو تنظیم سازی کے بہانے بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ طلال چوہدری پر مبینہ حملے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ۔ خاتون ایم این اے عائشہ رجب کے گھر پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ، پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی فریق نے مقدمے کی درخواست نہیں دی ہے،۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ