اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
موٹاپا کم کرنا اگرچہ جان جوکھوں کا کام ہے لیکن اگر ٹھان لی جائے تو ہر کٹھن کام آسان ہو جائے گا ۔
اس کی ایک واضح مثال یہ لڑکی ہے جس نے صرف 3مہینے میں اپنے وزن میں اتنی کمی کر لی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی کا نام سعدیہ ہے جو شروع سے ہی موٹاپے کا شکار تھی اور اس کا سائز ایکس ایل تک پہنچ گیا تھا لیکن صرف 3ماہ میں اس کا سائز میڈیم پر آ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعدیہ نے یہ کام کیٹو ڈائٹ پر عمل پیرا ہونے اور ورزش کے ذریعے کیا ہے۔ کیٹو وزن کم کرنے کے لیے ایک ایسا ڈائٹ پلان ہے جس میں لوگوں کی خوراک میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار انتہائی کم کرکے اس کی جگہ چکنائی کو دی جاتی ہے۔ جب جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی کمی ہو جاتی ہے تو جسم خودکار طریقے سے ’میٹابولک‘ حالت میں چلا جاتا ہے جسے ’کیٹوسس‘ کہتے ہیں۔ اسی مناسب سے اس پلان کو کیٹو ڈائٹ پلان کہا جاتا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ