خاتون سے میک اپ کرانے کی تصاویر، کپتان شاہد آفریدی نے وضاحت کردی ہے،

اوورسیز پاکستانیون کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاتون کے ہاتھوں میک اپ کرانے کی تصاویر کے معاملے کی وضاحت کردی ہے۔
ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا کہ جس خاتون کے ساتھ ان کی تصاویر آئی ہیں وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہوں نے میرا ایک کمرشل کیلئے میک اپ کیا تھا۔ 
آفریدی نے کہا کہ عمومی طور پر ان کا میک اپ مرد میک اپ آرٹسٹ کرتے ہیں لیکن اس روز دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے ان کا میک اپ کیا۔  انہوں نے کبھی ٹی وی پر خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی، تصویر دیکھ کر جس کا جو دل کرتا ہے  کہہ سکتا ہے ، یہ اس کا حق ہے۔
خواتین کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے شاہد آفریدی ن کہا کہ ان سے ایک بار مذاق میں سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی مذاق میں کہہ دیا تھا کہ لڑکیاں کھانا بناتے ہی اچھی لگتی ہیں۔ یہ سب والدین کی مرضی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جو مرضی سپورٹس کھلائیں، میرا ان باتوں سے کیا تعلق، مجھے بس یہ پتہ ہونا چاہیے کہ میری بچیوں کی تربیت کیسی ہورہی ہے اور یہی میرے لیے اہم ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاہد آفریدی کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماضی میں ایک میچ کی تقریب کے دوران آفریدی نے خاتون کے ساتھ ہاتھ  ملانے سے انکار کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی خاتون سے میک اپ کرانے کی تصاویر سامنے آنے پر لوگوں نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ