اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ غداری کا مقدمہ قائم کر کے کسی نے اپوزیشن سے نہیں حکومت کے ساتھ دشمنی نکالی ہے۔کسی کے کہنے سے کوئی غدار نہیں بن جاتا ، کوئی ماحول کو گندا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف ندیم افضل چن نے سماءنیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں پرغداری کے مقدمات حکومت کے خلاف ہیں،ان حالات میں ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں،اپوزیشن پرکرپشن کے الزامات ہیں جن کے کیسز کا وہ سامنا کرر ہے ہیں لہذا غداری کا مقدمہ مناسب نہیں ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھی اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے ذریعے کسی کو غدارقرار نہیں دیا جاسکتا،یہ پولیس کا نہیں ریاست کا کام ہے۔کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس معاملے پر بات ہوگی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ 2002میں آئی بی نے پاکستانی امیدواروں کو پیسے بانٹے تھے وہ آج ن لیگ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوںنے انقلابی بننا ہی ہے تو ان کو چاہیے پہلے اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں اور پھر انقلابی سیاست کریں۔
واضح رہے کہ ن لیگ کے 43رہنماؤں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،جس میں وزیراعظم آزادکشمیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ