چین نے600کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین تیار کر لی ہے

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


بیجنگ چین نے ایک اور تیزرفتار ٹرین تیار کرلی ہے، جس سے سرحد پار سفر مزید آسان ہوجائے گا۔ نئی تیز رفتار ٹرین انٹرنیشنل روٹس پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ ٹرین عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ چینی حکام کے مطابق بیرون ملک جانے والے ریلوے مسافروں کو سرحد پر اب ٹرین تبدیلی کے جھنجھٹ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔چین کی نئی ٹرین انٹرنیشنل روٹ پر دوڑنے کے لیے چند منٹوں میں ریل موڈ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چین سے یورپ کا ریلوے سفر مزیدآسان ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ جون میں چین کے شہر شنگھائی میں600کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر انجینئرز کی تیار کردہ ٹرین ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کامیاب تجربے نے ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک اور نئی راہ کھول دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مگلیو پروٹو ٹائپ گاڑیاں سال 2020 کے اختتام تک تیار کر لی جائیں گی، اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلے تو کراچی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو گا۔خیال رہے کہ دو سال قبل جاپان نے بھی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔مقناطیسی طاقت کی حامل یہ ٹرین اپنے ٹریک پر تیرتے ہوئے آگے کی طرف سفر کرتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ٹرین ہوا میں معلق ہو۔ریل گاڑی پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں بیٹھ کر سفر ہوائی جہاز جیسا معلوم ہوتا ہے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ