پاکستان) وزیراعلیٰ بلوچستان کی یوم ولادت النبیﷺ کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد ہو،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یوم ولادت النبیﷺ کے مبارک موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلی کا کہناہے کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لئے عظیم دن ہے کہ آج حضرت محمدﷺ رحمتہ اللعالمین بن کر اس دنیا میں تشریف لائے اور ان کی آمد سے دنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتدا ہوئی، اس مبارک دن پر نبیﷺ کے اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی، اتحاد واتفاق اور برداشت کا جذبہ پیدا کرنے کے عزم کی ضرور ت ہے، وزیراعلی نے کہا کہ یہ دن مسلمانوں کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہم اس ہستی کے امتی ہیں جسے خالق کائنات نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا، انہوں نے کہا کہ امتی ہونے کے ناطے ہمیں اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد، عفو ودرگزر، برداشت، مذہبی رواداری جیسے اوصاف کو مزید فروغ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے، وزیراعلی نے کہا کہ ہم سیرت النبیﷺ اور سنت رسول ﷺپر عمل پر پیرا ہوکراپنی دنیا وآخرت سنوارسکتے ہیں اور اس وقت امت مسلمہ کو جن مشکلات ومصائب کا سامنا ہے ان سے حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی نمٹاجاسکتا ہے،وزیراعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ہمیں سیدھے رستے پر چلنے اور اپنی زندگیاں حضور ﷺ کے بتائے ہوئے ضابطہ حیات کے مطابق ڈھالنے کی توفیق عطافرمائے، اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت اور ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے'۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ