زندگی میں کبھی ایسی باتیں نہیں سنیں ،وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شاہد خاقان عباسی کا رد عمل آیا ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان نے جو باتیں کیں زندگی میں کسی وزیراعظم کے منہ سے ایسی باتیں نہیں سنیں  ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ میں" گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب
صدر  شاہد خاقان عباسی کا کہنا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی اور معیشت کی تباہی سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر قسم کی باتیں کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، مہنگائی اور ملکی معیشت کی تباہی کا جواب دیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں آج ڈھائی سو ارب کی کرپشن چینی پر ہوئی ہے، حکومت آج تک ایک مثبت کام نہیں کرسکی۔ان کا کہنا تھا کہ جو منتخب ہوکر آتا ہے وہ دعویٰ نہیں کرتا کہ فوج میرے ساتھ کھڑی ہے، آئین کے تحت فوج ہر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے، ہر ادارہ اپنے دائرے میں رہ کر ملک کے لیے کام کرے۔ شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی آج تک ایک پیسے کی چوری پکڑی گئی ہے؟ پارٹی قائد پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں،وزیراعظم عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہوں گے ہم نہیں ڈرتے ہے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ