بلوچستان میں جو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے ؛

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے21نئے مریض سامنے آئے  جبکہ کوروناکے شکار131مریض صحت یاب ہوگئے،صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد صرف 232رہ گئی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کے روزصوبے میں 1274افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 10اضلاع سے21نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی  تعداد 15 ہزار460ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 131مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  15082ہوگئی،  صوبے میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 232 رہ گئی ہے جبکہ 362افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق  صوبے میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 146ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق  جو صوبے کے تعلیمی اداروں میں ابھی تک 7641افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،جن میں سے 580افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ