اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تعزیتی پیغام جاری کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ قرآن وحدیث اوردعوت وتبلیغ کے لئے ان کی کاوشیں انتہائی قابل قدر ہیں۔ اللہ تعالی ڈاکٹر عادل خان شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
مریم نواز نے مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے قابل فخر فرزند تھے جنہوں نے اپنے والد کی علمی میراث کو فروغ دیا۔ ان کی شہادت اتحاد بین المسلمین کے خلاف گھناؤنی سازش ہے جس کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے، ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلاءپر نہیں ہوسکے گا۔
خیال رہے کہ جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان کو ہفتہ کی شام کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں اس وقت شہید کیا تھا جب وہ دارالعلوم کورنگی میں مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ