بے حیائی کے خاتمے کے لیے اسلامی قوانین کا نفاذ ہونا ضروری ہے ،، ٹک ٹاک پر بابندی کے بعد حریم شاہ کی تجویز،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں کا کہناکہ ایسے بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو ایسے افراد جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں، پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں جس کے بعد بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
اس ایپ کے ذریعے پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں مشہور ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے اگر بے حیائی پھیلتی ہے تو اس کی روک تھام کے لئے پہلے قانون سازی کریں پھر ایپ کو بند کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں وہ جا کر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکے، اس طرح کے اقدام سے نوجوانوں کے ذہن مفلوج ہو جائیں گے۔حریم شاہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کیا یہاں کے کلچر کو سامنے لا رہے ہیں؟ اگر بے حیائی کا جواز بنا کر ٹک ٹاک پر پابندی کی گئی ہے تو ہر بے حیائی پھیلانے والی چیز کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں کاکہناکہ ٹک ٹاک میں کوئی بے حیائی نہیں ہوتی ہے، یہ بس ٹیلنٹ دکھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ