اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی طلبی کا اشتہار شائع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دو قومی اخبارات میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنت کو خط لکھ دیا ہے ۔
نجی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر فوجداری ایکٹ کی دفعہ87 کے تحت اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طلبی کا اشتہار 19 اکتوبر کو ڈان کے لاہور جبکہ جنگ کے لاہور اور لندن ایڈیشنز میں سیاہ سیاہی سے بیک پیج کے ایک چوتھائی حصے پر شائع کرانے کا بندوبست کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اشتہار کے تمام اخراجات وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے ادا کرے گی۔ خط کے مطابق نواز شریف اسلام آباد ہائیکورٹ سے مفرور ہیں، انہیں بذریعہ اشتہار پیشی کا آخری موقع دیا جاتا ہے کہ وہ 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہو۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کو مفرور قرار دے کر بذریعہ اشتہار طلب کیا تھا۔عدالت نے قرار دیا تھا کہ نوازشریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی جس پر حکومت نے رقم عدالت میں جمع کرادی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ