سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ ہمارا بیانیہ جھگڑے کا نہیں ہے بلکہ اصول کا،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



عوامی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو پھر یہی ہو گا جو آج ہو رہا ہے۔نجی چینل  کے مطابق مسلم لیک سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہوگا۔ 21سال قبال 12اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ جب نوازشریف حکومت میں آئے تو کراچی میں امن لوٹ آیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ مولاناعادل خان وہ شخص تھے جو بیرون ملک سے وطن کی خدمت کے لیے آئے تھے لیکن انہیں شہید کردیا گیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج بجلی کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی بات نہیں کر رہا ، نظام بدلنے کی بات کررہے ہیں۔ نوازشریف کے بیانیے سے ہی ملک سے خرابی کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں کا کہنا کہ ملک سے مسائل کا خاتمہ صرف حقیقی جمہوریت میں ہی ممکن ہے,ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا۔ عوامی رائے کا احترام نہیں ہو گا تو پھر یہی ہو گا جو آج ہو رہا ہے،
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ