اوورسیز پاکستانیون کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(گوجرانوالہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے" تنظیم سازی" اور رات کی تاریکی میں خود پرہونے والے تشدد کی تردید کر دی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی،من گھڑت اور جھوٹی خبریں وزیر اعظم ہاؤس سے چلوائی گئیں۔
گوجرانوالہ میں متحدہ اپوزیشن کے پہلے جلسے کے موقع پر پنڈال کے باہر نجی ٹی وی چینل"اے آر وائے نیوز" سےگفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نےکہاکہ میری طبیعت کےبارےمیں بھی جھوٹ گھڑا گیا اوریہ ہر اس شخص کے خلاف جھوٹ گھڑتے ہیں جو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے، اگر یہ اس طرح کے جھوٹ گھڑیں گے تو ہم پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کوئی تنظیم سازی نہیں ہوئی اور نہ ہی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میں بالکل ٹھیک ہوں مجھے کچھ نہیں ہوا، میرے پر تشدد نہیں کیا گیا اور نہ کوئی تنظیم سازی کا معاملہ تھا، تنظیم سازی اور تشدد کی خبریں گھڑی گئیں، وزیراعظم ہاؤس سے میرے خلاف سازشیں کی گئیں، میری صحت سے متعلق جھوٹ بولا گیا میں بالکل ٹھیک ہوں۔انہوں نے اپنے بازو میں تکلیف کسی بھی چوٹ اور زخم کی تردید کر دی ۔رپورٹر نے جب اِن کے بازو کےاب بھی زخمی ہونے کی بات کی تو اُنہوں نے مسکراتے ہوئے سوال کو ٹال دیا ہے اور پنڈال کی جانب چل پڑے تھے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ