جنت مرزا کا پاکستانیوں کو برا کہنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی عورت اپنے شوہر کو امیر آدمی کیلئے چھوڑ دے اور پھر شوہر کو برا بھلا کہے" خاتون نے ٹک ٹاک سٹار کو آئینہ دکھا دیا ہے،

اوورسیز پاکستانیون کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان

 پاکستان چھوڑ کر جاپان میں بسنے اور پاکستانیوں کی ذہنیت کو گندا قرار دینے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کو بختاور شاہ نامی خاتون نے خوب کھری کھری سنادیں ہے۔بختاور شاہ نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا " بی بی آپ بہتر صحت، تعلیم اور بنیادی ضروریات زندگی کیلئے جارہی ہیں اور یہ کچھ غلط بھی نہیں ہے، ہر کسی کو بہتری کیلئے سوچنا چاہیے لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ یہ اسی طرح ہے کہ آپ اپنے شوہر کو کسی امیر اور خوش شکل آدمی کیلئے چھوڑ دیں اور بعد میں پہلے شوہر کو برا بھلا کہیں۔"بختاور شاہ نے مزید لکھا کہ " میں "انھے واہ" محبت وطن نہیں ہوں، بہت مسئلے ہیں لیکن اگر ایک سائنسدان، سماجی کارکن یا اس درجے کا کوئی شخص ملک کے خلاف بات کرتا ہے تو سمجھ میں بھی آتا ہے کیونکہ یہ پریکٹیکل لوگ ہیں جو بہتری کی بات کرتے ہیں لیکن جنت مرزا جیسے لوگ جن کا سارا کارنامہ ہی یہ ہے کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالورز اکٹھے کیے ، ایک ہزار اچھی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ایسے لوگوں کے منہ سے ایسی باتیں قابل قبول نہیں ہیں۔"بختاور شاہ نے اپنی پوسٹ میں چھکا مارا اور کہا کہ " ہاں یہ بھی ہے کہ پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ہے، اسی لیے وہ آپ جیسے لوگوں کو فالو کرتے ہیں، آخر کیوں یہ جنت کو فالو کرتے ہیں؟ کیا اس نے کچھ ایجاد کیا ہے؟ کیا وہ صحت ، تعلیم یا انسانیت کی بہتری کیلئے کوئی تخلیقی کام کر رہی ہے؟ نہیں بالکل نہیں ، صرف اپنی چھچھورے پن سے بھرپور تصاویر 39 ایڈیٹنگ ایپلی کیشنز سے گزار کر آپ تخلیقی یا معاشرے کیلئے کار آمد نہیں بن جاتے ۔"خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہورہی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے جب ان سے سوال پوچھا کہ آخر وہ پاکستان کیوں چھوڑ رہی ہیں تو اس کے جواب میں جنت مرزا نے کہا تھا کہ " پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں ۔" 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ