اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ کا کہنا کہ " گندی ذہنیت والے عمران خان کے ذہن کا گند آج باہر آگیا۔ ۔یہ شخص وزیراعظم تو کیا چپڑاسی بننے کے لائق بھی نہیں تھا۔ نیازی نے جو الفاظ مریم بی بی کیلئے استعمال کئے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں اور کل پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کراؤں گی۔"
خیال رہے کہ جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے نام لیے بغیر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ میں دو بچوں کی تقریر پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہو گئی ہے لیکن میرے لئے بچے ہی ہیں، انسان جب تک زندگی میں محنت نہیں کرتا، وہ لیڈر بن ہی نہیں سکتا، ان دو بچوں نے آج تک زندگی میں ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا لیکن آج لیکچر دے رہے ہیں، دونوں نے اپنی زندگی میں پیسے بنانے کیلئے ایک گھنٹہ بھی حلال کا کوئ کام نہیں کیا اور اپنے باپ کی حرام کمائی پر پلے، ان پر تبصرہ کرنا ہی فضول ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ