لندن کی عدالت کا بانی ایم کیو ایم کو بڑا جھٹکا ،ایسا فیصلہ سنا دیا کہ الطاف حسین کے ہوش اڑجائیں ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
 چوہدری محمد اشرف ڈمیان


( برطانیہ ) لندن کی عدالت نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم لندن) کے زیر استعمال چھ جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہے،برطانوی عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان نے وکلا ٹیم کے ذریعے لندن ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا تھا،عدالتی کیس میں بانی قائد اور ایم کیو کیو ایم لندن الطاف حسین کے زیر استعمال پراپرٹیز کی ملکیت کا دعوی کیا گیا تھانجی ٹی وی کے  مطابق لندن ہائیکورٹ نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بانی قائد اور ایم کیو ایم لندن کے زیر استعمال چھ جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔عدالتی حکم کے مطابق ضبط شدہ جائیدادیں فروخت نہیں کی جاسکتیں۔ ضبط شدہ جائیدادوں میں رہائش رکھی جاسکتی ہے مگر اس کا کرایہ ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کو ایم کیوایم پاکستان نے لندن میں پارٹی پراپرٹیز کے حصول کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ایم کیو ایم کے بانی اور ان کے بھائی سمیت دیگر پانچ افراد کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی تھی۔لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔لندن میں موجود پارٹی پراپرٹیزکی قیمت ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریباً دس ملین پاوَنڈز سے زائد بتائی گئ ہے۔

 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ