اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی اور انہیں 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے میں خطاب کی دعوت دی ہے، جبکہ بلاول بھٹو نے مریم نواز کو کراچی میں 18 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں خطاب کی بھی دعوت دی۔نجی نیوز چینل کے مطابق بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی نوید قمر موجود تھے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو کو 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت پہنچائی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کیلئے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں خطاب کی دعوت دے دی ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ