سی ایس ایس کی طالبہ کو عملے نے چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ تفصیلات،

اوورسیز  پاکستانیون کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن پر طالبہ کو ٹرین سے دھکا دینے کے معاملے کا ریلوے کے اعلیٰ حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او ریلوے کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ ڈی سی او ریلوے ناصر نذیر کے مطابق سٹاف نے طالبہ کو دھکا نہیں دیا ، طالبہ اور ریلوے سٹاف میں معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ طالبہ کے والد جاوید خود ریلوے ملازم ہیں۔
دوسری جانب سی ایس ایس کی طالبہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن پر ایس ٹی منظور نے اس کا بازو مروڑا اور اسے ٹرین سے دھکا دیا۔ طالبہ کے مطابق جلدی میں ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے ٹکٹ نہیں لے سکی کیونکہ اگر ٹکٹ لیتی تو ٹرین نکل جاتی۔ اس نے ایس ٹی منظوراور ریلوے منیجر عابد کو  اپنی مجبوری بتائی تھی۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبہ نے بتایا کہ اس نے ایس ٹی منظور کو 500 روپے اور ریلوے کارڈ دیا ۔ ٹکٹ اور ریلوے کارڈ کی واپسی کا تقاضہ کیا تو اس نے کہا کہ دیتے ہیں۔ جب ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن آیا تو ایس ٹی منظور نے ٹرین سے اترنے کا کہا ، جب منع کیا تو اس نے ہاتھ مروڑا اور دھکا دے دیا۔ واقعہ پیش آنے پر دیگر مسافروں نے ٹرین کو روک کر احتجاج شروع کردیا ہے جس پر ایس ٹی منظور فرار ہوگیا۔خیال رہے کہ طالبہ کو ٹرین سے دھکا دینے کا واقعہ ٹنڈو آدم ریلوے سٹیشن پر جمعرات کو پیش آیا تھا۔ طالبہ کو تیز گام ٹرین سے دھکا دیا گیا تھا۔ 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ