اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(لندن)برطانیہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور تعلیمی اداروں کے سواسب کچھ بند کر دیا گیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں کوروناکے کیسزمیں اضافے کے پیش نظر وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ماہ کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ کوروناکے کیسوں میں اضافے اور ہسپتال میں بڑھتی کورونا مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔نئی پابندیوں کے تحت اشیائے ضروریہ کی دکانوں اور تعلیمی اداروں کے سوا سب کچھ بند کردیا گیا ہے۔دسمبر میں کرسمس تک ممکنہ پابندیاں نافذ رہ سکتی ہیں۔ فی الحال ، مقامی سطح پر نافذ کردہ تین مراحل کے لاک ڈاؤن کے تحت علاقائی سطح پر نافذ کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول،کالج یونیورسٹیزکھلی رہیں گی،غیرضروری دکانیں،بار،ریسٹورنٹ مکمل طورپربندرہیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شٹ ڈاﺅن شٹ ڈاؤن 3نومبرسے2دسمبرسے نافذرہے گا۔بورس جانسن نے مزید کہا کہ اس سال کرسمس مختلف ہو گی، کورونا وائرس کا اثر بچوں کی تعلیم پر نہیں ہونے دیں گے۔ برطانوی فوج مقامی حکومتوں کی مدد کرے گی۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ