اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے، اگر عبد القادر بلوچ جمہوری اور آئینی بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر بیٹھیں ،اس سے ان کی اپنی سیاست تباہ ہو گی ۔نجی نیوز چینل جیو کے پروگرام میں عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عبدالقادر کو کئی سال سے جانتاہوں، کسی موقع پربھی عبدالقادر نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا، ان کی اپنی مرضی ہے وہ جوکرنا چاہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر ایسی بات تھی تو وہ مجھے بتاتے، مریم نواز سے بھی انہوں نے کوئی ذکر نہیں کیا، ہم سب ملک میں جمہوریت اورآئین کی بالا دستی چاہتے ہیں۔انہوں کا کہنا کہ چوہدری نثار کا فیصلہ سب کے سامنے ہے، عبدالقادر بلوچ کا فیصلہ ان کو مبارک ہو۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ