اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں 13 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے لفٹ مانگنے کے بہانے 13 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ آئی جی پنجاب کے نوٹس پر واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت کاشف شاہ، ذیشان محمود اور عامر خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2 مفرور ملزمان بلال اور منصور خان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں کیا جائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ