اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
پاکستان) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل گئی تھی'،پلوامہ واقعے میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو شہید کہہ دیا ۔مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر ہو ئی جس میں عظمی بخاری انٹر ویو دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ایاز صادق صاحب کے بیان پر طوفان کھڑا کیا جا رہا ہے ،انہوں نے بس یہ ہی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی پریشان ہو رہے تھے ،جنگ ہوتی ہے تو سب پریشان ہوتے ہی ہیں،اس بات کو پکڑ کر قومی مسئلہ بنا دیا گیا ۔عظمی بخاری فواد چوہدری کے بیان پر تنقید کرنا چاہتی تھی لیکن ان کی اپنی زبان پھسل گئی ۔عظمی بخاری نے کہا کہ پلواما واقعے میں 40 بھارتی فوجی شہید ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیر نے اپنے حصے میں ڈال دیا۔اس پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا ’ملکہ جذبات‘۔یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 46 فوجی ہلاک ہو ئے تھے جس کے بعد بھارت نے واویلا مچاتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کردیا تھا۔بعد ازاں بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ مسلمانوں کو املاک کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا'۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ