اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ممبئی ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایک ویڈیو میں ایرا خان نے بتایا کہ جب وہ 14 سال کی تھیں تو ان کا جنسی استحصال ہوا اور یہ سب ایک جاننے والے شخص نے کیا۔ ’ وہ عجیب سی صورتحال تھی، مجھے نہیں پتہ تھا کہ کیا ہورہا ہے لیکن اس شخص کو پتہ تھا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔‘ایرا خان کا کہنا کہ انہیں یہ سمجھنے میں ایک سال لگ گیا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے والدین کو ای میل کی اور پھر خود کو اس صورتحال سے باہر نکالا۔ اب انہیں یہ بات پریشان نہیں کرتی، پہلے انہیں غصہ آتا تھا کہ آخر انہوں نے ایسا ہونے ہی کیوں دیا لیکن اب وہ اس سب کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ایرا خان کا کہنا کہ اس واقعے کے بعد وہ خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ دوبارہ ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا، یہ ایسی بات نہیں تھی جس نے انہیں ڈرا دیا ہو۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ