اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
ریاض پاکستان سے عمرہ زائرین کو لے کر پہلی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں۔اسلام آباد اور لاہور سے 96 عمرہ زائرین جدہ پہنچ گئے ہیں، جو عمرہ ادائیگی سے پہلے 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔سعودی حکام کے مطابق قرنطینہ کے دوران عمرہ زائرین کو کھانے پینے کی ساری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔جیو نیوز کے مطابق قرنطینہ کے 3 دن مکمل ہونے کے بعد پاکستانی زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ ادا کریں گے۔سعودی حکام کے مطابق عمرہ زائرین کی مملکت میں قیام کی مدت 10 روز ہوگی۔حکام کے مطابق عمرہ زائرین کو خصوصی بسوں کے ذریعے مکہ سے مدینہ منورہ لے جایا جائے گا۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ