اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(نیویارک) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین پر پابندی عائد کیے جانے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں لیکن اب ایک امریکی لڑکی نے ٹنڈر کی طرف سے خود پر پابندی لگائے جانے کی ایسی وجہ بیان کر دی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ لیونا بینا نامی اس لڑکی کا تعلق شکاگو سے ہے، جس کا کہنا ہے کہ اس کی خوبصورتی کی وجہ سے ٹنڈر نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کا اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔لیونا کا کہنا تھا کہ ’’میری خوبصورتی کی وجہ سے ٹنڈر کو ایسا لگا کہ شاید میرا اکائونٹ جعلی ہے، جو لوگوں کو دھوکا دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ میں گزشتہ تین سال سے سنگل تھی اور پارٹنر کی تلاش کے لیے میں نے ٹنڈر جوائن کیا لیکن وہاں چند دن بعد ہی میرا اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ ان چند دنوں میں وہاں کئی مردوں کے ساتھ میری ملاقات ہوئی جنہوں نے مجھے تحائف اور رقم کی پیشکش کی اور چھٹیوں پر اپنے ساتھ لیجانے کوکہا۔ مگر اس سے پہلے کہ میں وہاں سے شریک حیات کا انتخاب کرتی، میرا اکائونٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔‘‘واضح رہے کہ لیونا ماڈلنگ کرتی ہے اوراپنے کام کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہے۔ اسے انسٹاگرام پر 12لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے
ے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ