جنوری میں پہلے بچے کی آمد متوقع،ویرات کوہلی کو ’پدرانہ‘چھٹیاں مل گئیں ہے،

 اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان

(ممبئی) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے، جس کے لیے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے 3 میچوں کی چھٹی مل گئی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق 32 سالہ ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور کپتان کو اس موقع پر خصوصی چھٹی دے دی گئی ہے۔بی سی سی آئی نے بیان میں کہا کہ کوہلی نے اکتوبر میں اس حوالے سے آگاہ کیا تھا اور وہ ایڈیلیڈ میں شیڈول ٹیسٹ کے بعد واپس آئیں گے۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو پدرانہ چھٹیاں دی گئی ہیں’ اور بورڈ نے واپسی کی تاریخوں کی بھی تصدیق کردی ہے۔

Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ