اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کے دوسرے روز ہی پینٹاگون کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے استعفیٰ دیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اعلیٰ عہدیدار جیمز اینڈرسن مستعفی ہوگئے ہیں۔مقامی اخبار ’روزنامہ جنگ‘کی رپورٹ کے مطابق جیمز اینڈرسن قائم مقام انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس فار پالیسی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔صدر ٹرمپ کی جانب سے جان روڈ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد جیمز اینڈرسن نے فروری میں انڈر سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ جیمز اینڈرسن نے خود استعفیٰ دیا ہے یا ان سے ایسا کرنے کو کہا گیا ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ