اوورسیز پاکستانیون کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
(مانچسٹر) بریڈ فورڈ انٹرچینج کے قریب آگ لگنے سے مانچسٹر وکٹوریہ اور لیڈز ٹرین سٹیشن کے درمیان مسافروں کو ٹرینوں کی آمدورفت میں دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ انٹرچینج کے قریب لگی ہوئی آگ نے لیڈز اور مانچسٹر وکٹوریہ لائنوں کو متاثر کیا ہے۔ آگ کا یہ واقعہ پیر کی صبح سویرے پیش آیا۔ جس سے گریٹر مانچسٹر کے مابین ٹرین کا سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مانچسٹر اور لیڈز کے راستے میں راچڈیل بارو کونسل کے متعدد اسٹیشن ہیں۔ فی الحال لیڈز اور مانچسٹر وکٹوریہ کے مابین ٹرین سروس کو منسوخ یا متبادل راستہ فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔عارضی طور پر متبادل کے طور پر بسیں لیڈز ، ہیلی فیکس اور بریڈفورڈ انٹرچینج کے مابین چلیں گی۔ مانچسٹر سے ویسٹ یارکشائر ٹرین کا سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سفر کرنے سے پہلے احتیاط سے چیک کرلیں اور اضافی وقت بھی درکار ہو گا'۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ