اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
( برمنگھم) برطانوی میں پاکستانیوں کی اپنی پہلی سیاسی جماعت پاکستان اوورسیز پارٹی برطانیہ میں قائم کر دی گئی۔ پارٹی کے فاونڈرز رضوان علی شاہ اور مصباح کاظمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ آیندہ آنے والے الیکشن میں پاکستان اوورسیز پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور امیدوار کھڑے کرے گی کیونکہ پاکستان کی سیاسی پارٹیوں نے اوورسیز کے لیے کچھ نہیں کیا ۔اوورسیز پاکستانی جو ملکی معیشت
کا اہم حصہ ہیں اور ہر سال 20 بلین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں لیکن انہیں آج تک ان کے حقوق سے محروم رکھا گیا۔سیاسی، سماجی، فلاحی انسانی حقوق کی جدوجہد کرنے والی معروف شخصیات ،چوہدری محمد الیاس ، میاں الطاف حسین ، اور حاجی برکت نے خطابات میں کہا کہ آج تک اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا حق صحیح انداز میں نہیں مانگا اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت اچھی کوشش ہے اور سب کو اس پارٹی کی سپورٹ کرنی چاہیے تاکہ جن حقوق سے محروم رکھا گیا،وہ حق لینے کیلئے پی او پی کا قیام اچھی چیز ہے۔ ہمیں رضوان علی شاہ اور مصباح کاظمی کی قیادت پر اعتماد ہے کہ وہ ان کے حقوق دلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کر سکتے ہے۔
0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ