کورونا ویکسین تیار، لیکن زندگی کب معمول پر آئے گی؟ ویکسین بنانے والے سائنسدان نے اعلان کردیا ہے،

اوورسیز پاکستانیوں کی اواز 
چوہدری محمد اشرف ڈمیان



(برلن)  کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے ترک نژاد جرمن سائنسدان ڈاکٹر اوغور شاہین نے کہا ہے کہ زندگی اگلے برس تک معمول پر آجائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوغور شاہین کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم گرما میں لوگوں کو ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی جس کے بعد کورونا وائرس کی ایک سے دوسرے میں منتقلی کا خطرہ ٹل جائے گا اور زندگی اگلے موسم سرما سے معمول پر آجائے گی۔خیال رہے کہ اوغور شاہین جرمن فارما کمپنی بائیون ٹیک کے بانی ہیں، انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر امریکی کمپنی فائزر کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین بنائی ہے جو 90 فیصد تک کامیاب ہے۔اس ویکسین کے بارے میں ماہرین یہ خدشات ظاہر کر رہے ہیں کہ گرم ممالک کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کو سٹور کرنے کیلئے منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت درکار ہوگا اور گرم ممالک میں نہ تو ایسے فریزر ہیں اور اگر ایسے فریزر موجود بھی ہوں تب بھی درجہ حرارت کو برقرار رکھنا بہت ہی مشکل کام ہوگیا۔یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو کی ویکسین کو کم از کم درجہ حرارت پر سٹور کیا جاتا ہے جو کہ منفی 2 سے منفی 8 تک ہوتا ہے'۔
 
Share on Google Plus

About News

Ut wisi enim ad minim veniam, quis nostrud exerci tation ullamcorper suscipit lobortis nisl ut aliquip ex ea commodo consequat. Duis autem vel eum iriure dolor in hendrerit in vulputate velit esse molestie consequat, vel illum dolore eu feugiat nulla facilisis at vero eros et accumsan et iusto odio dignissim qui blandit praesent luptatum zzril delenit augue duis.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں

جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ