اوورسیز پاکستانیوں کی اواز
چوہدری محمد اشرف ڈمیان
انقرہ ترک ڈرامے” دیرلیس ارتغرل“میں ’اکیز‘کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہنڈی سباسی نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے تنقید پر نا خوشی کا اظہار کردیا ہے ۔مقامی اخبار’دی نیوز‘کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سے سوال ہوا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے تصاویر پر تنقید کے حوالے سے کیا خیال ہے؟اس پر اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک حساس مسئلہ ہے ، جانتی ہوں کہ مداح عام طور پر اداکاروں کو کرداروں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں۔انہوں کا کہنا تھا اگرچہ میرا کام صرف اپنی پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا تھا اور ’اکیز‘ کو زندگی دینا تھا۔ "میں ہنڈی سباسی ہوں، میں ذاتی زندگی پر منفی تبصروں سے خوش نہیں ہوں' ۔

0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں
جی اسلام علیکم اگر آپ کو ہماری پوسٹ آچھی لگی ہو
تو آپ پوست کو لایک کریں اور شٔیر کریں شکریہ